ڈائریکٹر ایکسائز کراچی کنور عامر جمیل نے ماہ نومبر کی کارکردگی کی رپورٹ صوبائی وزیر کو پیش کردی

پیر 7 دسمبر 2015 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء ) صوبائی وزیر ایکسائیز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول گیان چند اسرانی کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے متعلق ڈائریکٹر ایکسائز کراچی کنور عامر جمیل نے ماہ نومبر کی کارکردگی کی رپورٹ صوبائی وزیر کو پیش کی جس میں بتایا گیا کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں جس میں تین ہزار لیٹر کچی شراب ، شراب کی تیاری کے آلات ، ڈیڑھ سو کلو گرام چرس اور دو سو کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ منشیات ایکٹ کے خلاف پانچ مقدمات درج کیئے گئے اور پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے - صوبائی وزیر نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :