سی این این پر تاشفین ملک کا دکھایا جانے والا شناختی کارڈ اصلی نکلا

muhammad ali محمد علی پیر 7 دسمبر 2015 19:05

سی این این پر تاشفین ملک کا دکھایا جانے والا شناختی کارڈ اصلی نکلا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.7 دسمبر 2015 ء) سی این این پر تاشفین ملک کا دکھایا جانے والا شناختی کارڈ اصلی نکلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کی جانب سے گزشتہ دنوں کیلیفورنیا میں معذوروں کے سینٹر پر حملے میں ملوث پاکستانی نژاد تاشفین ملک کا شناختی کارڈ منظر عام پر لایا گیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستانیوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر سی این این کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تاشفین ملک کا دکھایا گیا شناختی کارڈ نکقلی ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ تاشفین کے شناختی کارڈ کے فونٹ عجیب ہیں جبکہ اسکا ڈیزائن بھی دکھنے میں کافی عجیب ہے اور ویسا نہیں ہے جیسا کہ عام شناختی کارڈ کا ہوتا ہے۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ تاشفین ملک کا جو شناختی کارڈ سی این این کی جانب سے منظر عام پر لایا گیا تھا وہ اصلی ہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جب بھی کسی شخص کے شناختی کارڈ کی کاپی کے حصول کیلئے نادرا کے سافٹ وئیر کے ذریعے پرنٹ لیا جاتا ہے تو اس کا ڈیزائن بالکل ویسے ہی دکھتا ہے جیسے کہ تاشفین کے شناختی کارڈ کا ڈیزائن دکھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :