این بی پی ایکسچینج ریٹس : امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی فروخت 105.20 روپے پر بند

پیر 7 دسمبر 2015 19:35

کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے ٹریژری مینجمنٹ گروپ کے مطابق امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 105.20 روپے رہی جبکہ ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 105 روپے اور 104.78 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹس کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 158.85 روپے، ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 158.54 روپے اور 158.22 روپے مقرر کی گئی۔

اسی طرح یورو کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 114.27 روپے رہی جبکہ ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 114.05 روپے اور 113.82 روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :