واشنگٹن کے متعدد علاقوں میں بجلی معطل

muhammad ali محمد علی پیر 7 دسمبر 2015 20:01

واشنگٹن کے متعدد علاقوں میں بجلی معطل

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.7 دسمبر 2015 ء) واشنگٹن کے متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہو جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی دارلحکومت واشنگٹن کو بجلی کے بڑے بریک ڈاون کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن کے متعدد علاقے بجلی کے تعطل کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ اس باعث واشنگٹن کی متعدد بڑی اور سرکاری عمارتیں بھی تاریکی میں ڈوب گئی ہیں۔ بجلی کے تعطل کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ واشنگٹن میں رواں برس کے دوران بجلی بریک ڈاون کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :