گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
آپ کی ایف آئی اے نے سندھ حکومت کے ایک دفتر پر بھی چھاپہ مارا،وزیر اعلیٰ سندھ کا چوہدی نثار سے شکوہ
پیر 7 دسمبر 2015 20:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امن و امان پر دوٹوک موقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی ہے اور شہر قائد میں امن وامان کی مکمل بحالی تک بلاامتیازجاری رہے گا،سیکیورٹی صورتحال میں بہتری بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے،اس عمل کی واپسی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کرچی میں جاری آپریشن کا دائرہ اندرون سندھ تک بڑھانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہر بار رینجر اختیارات کی توسیع میں تاخیر کرتی ہے،ا یک سال سے کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد اندرون سندھ میں بھی موجود ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے شکوہ کہا کہ آپ کی ایف آئی اے نے سندھ حکومت کے ایک دفتر پر چھاپہ مارا۔
پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔(جاری ہے)
اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امن و امان پر دوٹوک موقف اپناتے ہو ئے کہا کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی ہے اور بلاامتیازجاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے باعث کراچی کی سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی،سیکیورٹی صورتحال میں بہتری بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے،اس عمل کی واپسی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،آپریشن دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ہے،آپریشن دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف ہے،کامیاب آپریشن کے لئے وفاق اورصوبائی حکومتوں میں مزید تعاون ہونا چاہیے۔
اجلاس میں چودھری نثار اور وزیراعلیٰ سندھ قائم کی شاہ میں نوک جھونک ہوتی رہی۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کرچی میں جاری آپریشن کا دائرہ اندرون سندھ تک بڑھانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ رینجرز اختیارات ختم ہونے سے قبل ہی آپ سے رابطہ کیا، لیکن سندھ حکومت ہر بار رینجر اختیارات کی توسیع میں تاخیر کرتی ہے،ا یک سال سے کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد اندرون سندھ میں بھی موجود ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے شکوہ کہا کہ آپ کی ایف آئی اے نے سندھ حکومت کے ایک دفتر پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران اہم فائلیں اٹھائی گئیں جس پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ سی ایم صاحب! چھاپہ ایک اہم مقصد کے لئے مارا گیا،چھاپے سے متعلق آپ کو پہلے بھی بتاچکا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.