Live Updates

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی ایڈوائزری کونسل کے 55 ارکان کو نااہل قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 7 دسمبر 2015 20:47

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی ایڈوائزری کونسل کے 55 ارکان کو ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.7دسمبر 2015 ء) جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی ایڈوائزری کونسل کے 55 ارکان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے نئے پارٹی انتخابات کروانے کے اعلان کے بعد جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین بھی میدان میں آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی ایڈوائزری کونسل کے 55 ارکان کو انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے نااہل قرار دے دیا۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے اس حوالے سے عمران خان کو خط تحریر کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوسری جماعتوں سے آنے والے لوگ تحریک انصاف پر قابض ہورہے ہیں۔ نئے انتخابات کے انعقاد سے قبل گزشتہ پارٹی انتخابات میں بے ضابتگیوں کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جانا چاہیئے تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :