جب پاک بھارت وزرائے اعظم مل رہے ہیں تو کرکٹرز کیوں نہیں آپس میں کھیل سکتے ؟آئی پی ایل کمشنر راجیو شکلا راجیہ سبھا میں پھٹ پڑے

پیر 7 دسمبر 2015 21:07

جب پاک بھارت وزرائے اعظم مل رہے ہیں تو کرکٹرز کیوں نہیں آپس میں کھیل ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) آئی پی ایل کمشنر راجیو شکلا بھارتی راجیہ سبھا میں پھٹ پڑے اور کہاہے کہ جب پاک بھارت وزرائے اعظم مل رہے ہیں وزرائے خارجہ اور سیکرٹریوں کی ملاقاتیں ہورہی ہیں تو کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی اس معاملے میں ہر شخص مسائل کھڑے کررہاہے ۔پیر کو راجیہ سبھا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کرکٹ تعلقات پر بھی غور کر نا ہوگا انہوں نے کہاکہ آموں اور ساڑھیوں کے تبادلے ہورہے ہیں ہر شخص ایک دوسرے سے مل رہا ہے لیکن صرف کرکٹرز کو ملنے اور کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جب سب کچھ ہورہاہے تو کرکٹ ٹیموں کو بھی کھیلنے کی اجازت دی جائے یا حکومت واضح کرے کہ وہ کیا چاہتی ہے ؟اس موقع پر ڈپٹی چیئر مین پی جے کرین نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو اس تجویز کا مثبت جواب دینا چاہیے آخر حکومت اس معاملے کو کیوں نہیں دیکھتی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت عباس نقوی نے کہاکہ حکومت قومی مفاد کے تحت کام کریگی ہمیں بھی اسی طرح تشویش ہے جس طرح راجیو شکلا کو ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی وزارت خارجہ کو خط لکھ رکھا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ سری لنکا میں سیریز کھیلنے کی اجازت طلب کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :