آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کی تنزلی

پیر 7 دسمبر 2015 21:28

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کی تنزلی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 دسمبر۔2015ء) آئی سی سی نے دہلی ٹیسٹ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز تین صفر سے ہارنے کے باوجود جنوبی افریقہ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

(جاری ہے)

ہوم سیریز میں کامیابی سمیٹ کر بھارت نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی ہو گئی۔ قومی ٹیم تیسری سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی۔ انگلینڈ کے ہاتھوں کلین سویپ ہونے کے بعد پاکستان ٹی ٹوینٹی میں بھی دوسری پوزیشن کھو چکا ہے۔ قومی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں بھی بنگلہ دیش سے نیچے پ آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کے کرتا دھرتا سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :