مقامی آسٹریلوی بلے باز کے چھکے نے ٹیکسی کا شیشہ توڑ دیا

پیر 7 دسمبر 2015 21:28

مقامی آسٹریلوی بلے باز کے چھکے نے ٹیکسی کا شیشہ توڑ دیا

کوئنز لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 دسمبر۔2015ء) آسٹریلیامیں مقامی کرکٹ کے دوران بیٹسمین نے چھکا مار کر ٹیکسی کے شیشے توڑ دیئے جس کے بعد ڈرائیور نے احتجاج کرکے کھیل کو روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹریلین ریاست کوئنز لینڈ میں یونیورسٹی کرکٹ میچ کے دوران بیٹسمن نائیجل شیربرن نے زوردار چھکا مار کر گیند گراؤنڈ سے باہر پھینک دیا جس سے باہر کھڑی ایک ٹیکسی کا اگلا شیشہ ٹوٹ گیا۔ مذکورہ ٹیکسی ڈرائیور نے غصے میں اپنی گاڑی ڈی ایم ہینڈرسن پارک میں پچ کے وسط میں کھڑی کر کے احتجاج کیا۔ ۔