منگولیا میں حملہ سرحدی تنازع پر کیا گیا، چینی پولیس

جھگڑا چوکی کے دودعویدار وں کے آمنے سامنے آنے پر ہوا،لڑائی تین گھنٹے جاری رہی،میڈیاسے بات چیت

پیر 7 دسمبر 2015 21:44

منگولیا میں حملہ سرحدی تنازع پر کیا گیا، چینی پولیس

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) چینی پولیس نے کہاہے کہ منگولیا میں حملہ سرحدی تنازعہ پر کیاگیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایاکہ 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں ہونے والی صوبائی سرحدوں کی مسلسل تبدیلیوں کی وجہ متعلقہ علاقہ بہت دیر سے مقامی باشندوں کے درمیان تنازع کی وجہ بنا ہے،چینی حکام کا کہنا ہے کہ اندرونی منگولیا کے صوبے میں قائم ایک دور دراز کی چوکی پر ہونے والا حملہ ایک ’صوبائی سرحدی جھگڑے‘ کی بنیاد پر کیا گیا تھاجس متنازعہ علاقے میں یہ چوکی قائم تھی اس کے دو دعویدار ہیں جن میں اندرونی منگولیا اور اس کے ہمسائے صوبے گانسوکے باشندے شامل ہیں،اطلاعات کے مطابق پولیس نے نامعلوم مشتبہ افراد کی شناخت کر لی ہے،امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایجن بینرکے علاقے میں صبح کو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا جس میں کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے تھے،متاثرین میں سے دو افراد چوکی کے عملے میں شامل تھے اور باقی تمام افراد ’سرحد کا دفاع کرنے والے کاشتکار اور چرواہے تھے،انھوں نے چوکیوں پر موجود عملے کو مبینہ طور پر مارا پیٹا، ان کی قیمتی اشیاء لوٹیں اور پھر منفی 20 درجے سینٹی گریڈ کے موسم میں ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انھیں کھلے آسمان تلے چھوڑ کر چلے گئے،مقامی میڈیا کے مطابق اس کے بعد حملہ آوروں نے دو فورک لفٹر ٹرکوں کے ذریعے چوکی پر قائم عمارتوں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ یہ جھگڑا ایجن بینر اور گانسو صوبے کے علاقے جنتا کے درمیان ایک صوبائی سرحدی تنازع کی وجہ سے پیش آیا تھا،مقامی پولیس اہلکار لی یانبو نے صحافیوں کو بتایا کہ 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں ہونے والی صوبائی سرحدوں کی مسلسل تبدیلیوں کی وجہ متعلقہ علاقہ بہت دیر سے مقامی باشندوں کے درمیان تنازع کی وجہ بنا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :