اقتدار جلد حکمرانوں کے ہاتھ سے جانے والا ہے ‘ عوام میں حکمرانوں سے نفرت بڑھتی جارہی ہے‘ امیرسولنگی

پیر 7 دسمبر 2015 22:14

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء )سندھ اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعتوں کو حاصل ہونے والی حسب منشاء فاتح اور واضح اکثریت و برتری کے باوجود حکمران طبقات کا اپنے ہی حمایت یافتہ اور اپنی جماعت کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے سے احتراز عوامی مسائل و مصائب میں اضافے کے ساتھ حکمران طبقات کیلئے عوام کے دلوں میں نفرت کو بھی مزید گہرا کرے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ویگر نے کہا کہ اختیارات میں شراکت کے خوف کا شکار بلدیاتی انتخابات سے انکار کرنے والوں کو جس عدلیہ نے انتخابات کے انعقاد پر مجبور کیا ہے انشاء اﷲ وہی عدلیہ اختیار و اقتدار ان کے ہاتھ سے نکال کر عوام کے حقیقی نمائندوں تک منتقل کرے گی اور اس میں یقینا بہت زیادہ تاخیر نہیں ہوگی ۔