بلدیاتی انتخابات میں تمام منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، کامیاب امیدوار محنت کشوں کے مسائل کے حل اور حقوق کیلئے ریاستی اداروں میں آواز اٹھائیں،لیا قت ساہی

پیر 7 دسمبر 2015 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے کہا کہ ملک کے پسے ہوئے طبقے اور محنت کشوں کا ریاست کے تمام ادارے بُری طرح استحصال کر رہے ہیں محنت کش طبقہ ملک بھر میں بالخصوص کراچی میں بلدیاتی انتخاب میں منتخب ہونے والے تمام نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس کا اظہار انہوں نے یو سی 12 گرین ٹاؤن ضلع کورنگی کراچی میں پورے پینل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح یو سی گرین ٹاؤن کے عوام کو گزشتہ دس سالوں سے صاف پانی سے محروم کیا گیاہے، سیوریج کے نظام کو ایک منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا اور گلیوں کی ٹوٹ پھوٹ اس بات کی گواہی ہے کہ اس علاقے کے محنت کش طبقے کے بنیادی حق سے بھی علاقے کے لوگوں کو محروم کیا گیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ منتخب چیئر مین اسد حسین، وائس چیئر مین خالد محمود سدھو، کونسلر رانا محمد امجد، احسن ورک، زبیر بھٹی اور عدیل آرائیں کو تمام برادریوں ، سیاسی پارٹیوں اور محنت کشوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب کرکے مثبت فیصلہ کیا ہے ان کی امیدوں پر پورا اُتریں گے ہم علاقے کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تمام تر حالات کے باوجود ہمارے حمایت یافتہ پینل کو ووٹ دیئے ہیں اسی طرح یو سی 6 منظور کالونی سے چوہدری نواز اولکھ چیئرمین اور ان کے ساتھیوں کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کراچی کی سطح تما م منتخب نمائندے بلدیاتی اداروں میں محنت کشوں کے بنیادی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر اٹھائیں گے اس وقت محنت کشوں کی آبادیوں کو مساوی حقوق دینے کے بجائے ان سے طبقاتی بنیادوں پر ان حقوق سلب کئے جا رہے ہیں اس کے خلاف محنت کش طبقے اور پسے ہوئے طبقے کو لسانی اور تعصب کی عینک کواُتار کر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :