بوم بوم آفریدی پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے، بی پی ایل میں آل راؤنڈر کی ٹیم 59پر آوٹ

پیر 7 دسمبر 2015 22:30

بوم بوم آفریدی پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے، بی پی ایل میں آل راؤنڈر کی ٹیم ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر کلیگ میں پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان بوم بوم آفریدی اپنی کپتانی کے دوسرے میچ میں ہی پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے۔ ان کی ٹیم سپر سٹار سلہٹ رنگپور رائیڈرز کے خلاف صرف 59رنز پر آوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے صرف 4رنز بنائے ان کی پوری ٹیم میں صرف ایک کھلاڑی سہیل تنویر ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔اس کے علاقہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ داخل نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ آفریدی کی کپتانی میں ٹیم نے پہلے میچ میں مخالف ٹیم کو صرف 58پر آوٹ کیا تھا لیکن اب خود 59پر آوٹ ہوگئی ہے۔ اب آفریدی کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔مخالف ٹیم نے ہدف صرف دو وکٹیں کھو کر 10ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا

متعلقہ عنوان :