پی ایس ایل، پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری، 7پاکستانی،18غیر ملکی کھلاڑی شامل

پیر 7 دسمبر 2015 22:30

پی ایس ایل، پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری، 7پاکستانی،18غیر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) پی سی بی نے پاکستان پریمیئر لیگ کیلئے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل 25کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس کیٹیگری میں پاکستان کے 7کھلاڑی مصباح الحق، یونس خان، وہاب ریاض،محمد عرفان، شعیب ملک،محمدحفیظ اور شاہدآفریدی شامل ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں کرس گیل، کیون پیٹرسن، سنیل نارائن، سنگاکارا، ڈلشان، میتھیوز، لاستھ ملنگا،جے وردھنے، آندرے رسل، کیرون پولارڈ، ای این بیل، بریڈ ہیڈن، جیمز اینڈرسن، شین واٹسن، ڈوائن براوو، ڈوائن سمتھ، الیسٹر کک اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :