کراچی، برطانوی ہائی کمیشن کے وفدکا پیپلزپارٹی کے رہنما کے ہمراہ سندھ کا دورہ

پیر 7 دسمبر 2015 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 دسمبر۔2015ء) برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ایک وفد نے پیر کے روزپاکستان پیپلزپارٹی میڈیا سیل سندھ کا دورہ کیا۔ وفد کی سربراہی برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں متعین ڈپٹی پولیٹیکل کونسلر میں جوڈ مکس ورتھی کررہی تھی جبکہ ان کے ہمراہ آمنہ عسکری اور آصف سیف علی خان تھے۔

(جاری ہے)

وفد کا استقبال پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات عبدالطیف مغل، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سید منظور عباس اور پی پی پی میڈیا سیل سندھ کے رکن ذوالفقار قائم خانی نے کیا۔

وفد نے پی پی پی میڈیا سیل سندھ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں نے انہیں میڈیا سیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران سے مختلف امور پر بات چیت کی

متعلقہ عنوان :