بد عنوا ن عنا صر سے 256ارب رو پے ریکو ری کی،دہشتگر دی کے بعد بد عنوا نی سب سے بڑا مسئلہ ہے،بد عنوا نی سے تر قی کا عمل متا ثر ہو تا ہے،چیئر مین نیب قمرزمان چودھری

پیر 7 دسمبر 2015 23:01

بد عنوا ن عنا صر سے 256ارب رو پے ریکو ری کی،دہشتگر دی کے بعد بد عنوا نی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) چیئرمین نیب قمرزمان چودھری نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر سے اب تک265ارب روپے ریکوری کرچکے ہیں،بددیانت اورغفلت برتنے والے افسروں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ پیر کو چیئرمین نیب قمرزمان چودھری کی جا نب سے جا ری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی کی لعنت دہشت گردی کے بعد دوسرا بڑا مسئلہ ہے،بدعنوان عناصر سے اب تک 265ارب روپے ریکوری کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک سے بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے بددیانت اورغفلت برتنے والے افسروں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔کرپشن سے قومی وسائل ہڑپ کرلیے جاتے ہیں اور ترقی کا عمل متاثر ہوتاہے۔اس لعنت سے ابدی چھٹکارے اورنجات حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔آرڈینینس کے تحت نیب کے8افسران کیخلاف کاروائی کرچکے ہیں،میرٹ اورشفاف نظام سے110سے زائد تحقیقاتی افسران بھرتی کئے گئے۔ احتساب عدالتوں میں1131ریفرنس دائر کئے گئے ہیں،جن پر کاروائی جاری ہے

متعلقہ عنوان :