معروف مسلمان فٹبالر کریم بینزیما فرانس کی ٹیم سے فارغ

muhammad ali محمد علی پیر 7 دسمبر 2015 23:10

معروف مسلمان فٹبالر  کریم بینزیما فرانس کی ٹیم سے فارغ
پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.7دسمبر 2015 ء) معروف مسلمان فٹبالر کریم بینزیما فرانس کی ٹیم سے فارغ کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فرنچ فٹ بال فیڈریشنکی جانب سے معروف مسلمان فٹ بالر کریم بینزیما کو مبینہ طورپر ساتھی کھلاڑی میتھیو والبیونا کو ویڈیو کے ذریعے پیسوں کیلئے بلیک میل کرنے کے الزام میں ٹیم سے معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ریال میڈرڈ کے لیے کھیلنے والے کریم بینزیما فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔ ورلڈ کپ 2014 میں فرانس کی ٹیم کو کوارٹر فائنل پہنچانے میں ان کا اہم کردار تھا۔

متعلقہ عنوان :