معروف اینکر اقرار الحسن کی نایاب ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی پیر 7 دسمبر 2015 23:19

معروف اینکر اقرار الحسن کی نایاب ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.7دسمبر 2015 ء) معروف اینکر اقرار الحسن کی نایاب ویڈیو کے سوشل میڈیا پرکافی چرچے ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اور مضر صحت اشیاء خورد و نوش اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے باعث اینکر اقرار الحسن نے عوام میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

آجکل سوشل میڈیا پر ان کی ایک نایاب ویڈیو زیر گردش ہے جس نے کافی دھوم مچا رکھی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں اقرار الحسن زمانہ طالب علمی میں ماضی میں پی ٹی وی پر آںے والے مشہر پروگرام نیلام گھر میں شرکت کرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ اس ویڈیو کو لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ کسی کو نہیں پتہ تھا کہ اقرار الحسن زمانہ طالب علمی میں بھی ٹی وی پر آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :