بھارت میں ہندو جوڑے نے اپنی نومولود بیٹی کا نام "یونس" رکھ دیا

muhammad ali محمد علی پیر 7 دسمبر 2015 23:46

بھارت میں ہندو جوڑے نے اپنی نومولود بیٹی کا نام "یونس" رکھ دیا
چنئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.7دسمبر 2015 ء) بھارت میں ہندو جوڑے کی جانب سے اپنی نومولود بیٹی کا نام "یونس" رکھ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل شدید بارشوں کے باعث ہندوستان کے شہر چنئی میں شدید سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں ایک چترا نامی ہندو خاتون جو کہ امید سے تھیں ان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی لیکن ان کی مدد کیلئے ان کے ہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

اس تمام صورتحال میں یونس نامی ایک مسلمان لڑکا اپنے کچھ دوستوں کے ہمراء وہاں پہنچا اور چترا کو کافی جدوجہد کے بعد ہسپتال لے کر پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ بروقت ہسپتال پہنچ پانے کے باعث چترا بیٹی جو جنم دے پائیں۔ بیٹی کے جنم کے بعد چترا اور اس کے شوہر نے اظہار تشکر کے طور پر اس کا نام "یونس" رکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :