اسلام آباد : بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا دورہ پاکستان ، امریکہ نے خیر مقدم کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 10:42

اسلام آباد : بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا دورہ پاکستان ، امریکہ نے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء) : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے پاکستان دورے کا امریکہ نے بھی خیر مقدم کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق امریکہ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا گیا ہے. اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے . واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج پاکستان پہنچیں گی.