بنگلا دیش پریمیئر لیگ ، محمد عامر اور محمد حفیظ آج آمنے سامنے ہوں گے

منگل 8 دسمبر 2015 11:38

بنگلا دیش پریمیئر لیگ ، محمد عامر اور محمد حفیظ آج آمنے سامنے ہوں گے

ڈھاکا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر- 2015ء)بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں آج ڈھاکا ڈائنامائٹس اور چٹاگانگ وائی کنگز آمنے سامنے ہوں گے ، دوسرا میچ کومیلااور رنگپور کے مابین ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش پریمیر لیگ میں آج پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن کی معرکہ آرائی ہے ، پہلے میچ میں کومیلا وکٹوریئنز اور رنگپور رائیڈرز آمنے سامنے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک ٹیم میں سابق کپتان شعیب ملک اور اوپنر احمد شہزاد شامل ہیں جب کہ دوسری ٹیم میں مصباح الحق اور وہاب ریاض شامل ہیں ، ٹیبل پر دونوں کے پوائنٹس بارہ بارہ ہیں لیکن وکٹوریئنز نے حریف ٹیم کے مقابلے میں ایک میچ کم کھیلا ہے ۔ ڈھاکا کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں آج دن کا پہلا میچ چٹا گانگ وائی کنگز اور ہوم ٹیم ڈھاکا ڈائنامائٹس کے درمیان ہونا ہے ، محمد عامر کی موجودگی میں وائی کنگز اب تک صرف دو ہی میچز جیت پائی ہے لیکن یاسر شاہ اور محمد حفیظ کی ڈھاکا ڈائنامائٹس کی پرفارمنس بھی بہت اچھی نہیں رہی ہے اور اس کو بھی اب تک سات میچز میں تین ہی کامیابیاں ملیں ہیں ۔