اجے دیوگن کا اپنی اہلیہ اداکارہ کاجول کو اپنی فلم میں لینے سے انکار

منگل 8 دسمبر 2015 11:49

اجے دیوگن کا اپنی اہلیہ اداکارہ کاجول کو اپنی فلم میں لینے سے انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ اداکارہ کاجول کو اپنی فلم میں لینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا شمار فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراوٴں میں ہوتا ہے اورانہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد فلموں میں اداکاری جوہر دکھائے یہی نہیں بلکہ کاجول صف اول کے اداکاروں کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوئی ہیں لیکن ان کی اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی ملی ہے جسے سب سے کامیاب جوڑی تصور کیا جاتا ہے جب کہ اداکارہ کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہشمند تھیں تاہم اجے نے فلم میں لینے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول فلم ”دل والے“ کے بعد اپنے شوہر اجے دیوگن کی فلم ”شیوائے“میں مختصر کردار ادا کرنے کی خواہشمند تھیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے شوہر اجے دیوگن سے کیا تو انہوں نے کاجول کو فلم میں لینے سے انکار کردیا جب کہ کاجول نے بھی اجے دیوگن کے انکار کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم ”دل کا کیا کرے“اور”راجو چاچا“ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :