سری لنکن بیٹسمین کوشل پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت قرار ، دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

منگل 8 دسمبر 2015 11:53

سری لنکن بیٹسمین کوشل پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت قرار ، دورہ نیوزی لینڈ ..

کولمبو (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر- 2015ء) سری لنکن بیٹسمین کوشل پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت قرار دے دیا گیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بلے باز پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ کا سیمپل رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران لیا گیا تھا جہاں انہوں نے ون ڈے سیریز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 230 رنز سکور کئے تھے ، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کوشل پریرا کی جگہ کوشل سلوا کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے ۔

سری لنکن ٹیم کے کوچ جیروم جیارتنے کا کہنا تھا کہ پریرا نے اپنے پاوں کے لیے بعض ادویات استعمال کی تھیں لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ان ادویات کو ممنوعہ قرار دے چکی ہے ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 دسمبر سے ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا ۔