کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

منگل 8 دسمبر 2015 12:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء ) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم داود اور رستم اسٹریٹ کرائم اور قتل کی واردات میں ملوث ہیں۔ بلدیہ ٹاون عابد آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزم بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گرنیڈ پستول برآمد کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :