فرانسیسی اداکار گیرارڈ ڈیپارڈوئے نے اسلام قبول کر لیا

منگل 8 دسمبر 2015 12:29

فرانسیسی اداکار گیرارڈ ڈیپارڈوئے نے اسلام قبول کر لیا

پیرس ۔ 08 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی08دسمبر۔2015ء) فرانسیسی اداکار گیرارڈ ڈیپارڈوئے نے اسلام قبول کر لیا ہے۔انہوں نے اپنی سوانح حیات میں بتایا ہے کہ انہوں نے دو سال تک اسلام کا مطالعہ کیا۔

(جاری ہے)

معروف اداکار نے لکھا ہے کہ اسلام میں ان کی دلچسپی کا آغازمصری گلوکارہ ام کلثوم کے کنسرٹ میں ہوا۔اپنی کتاب میں گیرارڈ ڈیپارڈوئے نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور روس میں اپنی زندگی کے بارے میں بھی بتایا۔ واضح رہے کہ چند سال پہلے گیرارڈ ڈیپارڈوئے نے روس کی شہریت حاصل کر لی تھی۔