اسلام آباد گیمزکل شروع ہوں گے

منگل 8 دسمبر 2015 12:30

اسلام آباد گیمزکل شروع ہوں گے

اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی08دسمبر۔2015ء) پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیراہتمام اسلام آباد گیمزکل بدھ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

گیمز کا افتتا ح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کریں گے، پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے بتایا کہ اسلام آباد گیمز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹس میں پرائیویٹ سکولز کے پندرہ ہزار سے زائد لڑکے اور لڑکیاں شرکت کریں گی۔

اسلام آباد گیمز میں چار کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں کرکٹ، فٹ بال، رسہ کشی اور بیڈمنٹن کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ مقابلے 12 دسمبر تک جاری رہیں گے اور گیمز کے اختتامی روز کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیشن ایواڈ تقسیم کئے جائیں گے اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو سکالر شپ بھی دی جائیں گی۔