پاک، بھارت حکومتوں نے کرکٹ سیریز کی اجازت دے دی
ذیشان مہتاب منگل 8 دسمبر 2015 12:30
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر- 2015ء) مقامی انگریزی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں نے کرکٹ سیریز کی اجازت دے دی ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین سیریز کے لیے دونوں ممالک کی حکومتوں کی جانب سے گرین سگنل دے دیا گیا ہے ، مقامی اخبار کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اپنے دورہ پاکستان میں مودی سرکار کی جانب سے سیریز کے انعقاد کا گرین سگنل پاکستانی حکام تک پہنچائیں گی جس کے بعد آج رات یا کل اس سیریز کے انعقاد کا اعلان کر دیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق سیریز ممکنہ طور پر سری لنکا میں کھیلی جائے گی جو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوگی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا تھا کہ پی سی بی بھارتی حکومت کے جواب کی منتظر ہے ۔ پاک بھارت سیریز ہونے کی صورت میں شائقین کو ویزہ کے حصول میں مسائل پیش آسکتے ہیں اور ہم نے سری لنکا حکومت سے کہا ہے کہ وہ ویزہ مسائل حل کرنے میں مدد کرے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.