کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی کمپنی نائیکی کا لیبرون جیمز کے ساتھ تاحیات معاہدہ

منگل 8 دسمبر 2015 13:13

کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی کمپنی نائیکی کا لیبرون جیمز کے ساتھ ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء)کھیلوں کا سامان بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نائیکی نے امریکی باسکٹ بال سٹار لیبرون جیمز کے ساتھ تاحیات معاہدہ کیا ہے، لابرون جیمز سنہ 2003 سے 2010 کے درمیان کلیولینڈ کیویلیئرز سے منسلک رہیرواں ماہ 31 سال کے ہونے والے جیمز سنہ 2003 سے ہی نائیکی کے ساتھ ہیں جب انھوں نے اس کمپنی کے ساتھ نو کروڑ امریکی ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ نائیکی نے کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ تاحیات معاہدہ کیا ہے۔ابھی معاہدے کے رقم کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے تاہم یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کی مالیت اوکلاہوما سٹی تھنڈر کے کھلاڑی کیون ڈورانٹ کے ساتھ نائیکی کے دس سالہ معاہدے سے زیادہ ہوگی۔کیون ڈورانٹ کے معاہدے کی مالیت 30 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

لیبرون جیمز چار بار نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سب سے اہم کھلاڑی رہ چکے ہیں اور دو بار وہ امریکہ کی طرف سے اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔

لابرون جیمز چار بار این بی اے کے سب سے قیمتی کھلاڑی رہ چکے ہیں اور دوبار اولمپکس میں طلاعی تمغہ حاصل کر چکے ہیں وہ سنہ 2003 سے 2010 کے درمیان کلیولینڈ کیویلیئرز سے منسلک رہے اور پھر چار سال کے لیے میامی ہارٹ میں شامل ہو گئے۔ پھر جولاء سنہ 2014 میں وہ کیویلیئرز میں واپس آ گئے۔نائیکی نے کہا ہے کہ وہ لیبرون جیمز کے ساتھ تاحیات معاہدے پر رضامند ہوئی ہے کیونکہ اس سے ان کے ’بزنس، برانڈ اور ان کے شیئر ہولڈرز کو اہم قدروقیمت حاصل ہوگی۔

‘کمپنی نے کہا ’ہم نے گذشتہ 12 سال میں لیبرون بزنس قائم کر رکھا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک وہ کھیل رہے ہیں یا پھر اس کے بعد بھی اس میں اضافہ ہوگا۔‘ معاہدے کے اعلان کے بعد لیبرون جیمز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’میں بہت خاکسار انسان ہوں۔ یہ میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے ناقابل یقین دور ہے اور میں نائیکی اور (نائیکی کے بانی) فل نائٹ اور یہاں موجود تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں کہ انھوں نے ایک اوہایو میں ایکرون کے ایک دبلے پتلے 18 سال کے بچے پر یقین کیا۔ میں اس عظیم کمپنی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔