شوشل میڈیا پر نسل پرستانہ کمنٹس کرنے والوں کےلیے انوکھی سزا
فیضان ہاشمی منگل 8 دسمبر 2015 13:15
برازیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر2015ء)برازیل سے تعلق رکھنےو الا ایک گروپ نسل پرستانہ کمٹس کرنے والوں کے کمنٹ شوشل میڈیا سے لے کر حقیقی زندگی میں کمنٹ کرنے والوں کے گھر کے قریب بل بورڈ پر آویزاں کر رہا ہے۔ برازیل کے ایک گروپ کریولا(Criola) نے مجازی نسل پرستی کے حقیقی نتائج کے حوالے سے مہم چلائی ہوئی ہے۔ اس مہم کےتحت صارفین کو نسل پرستی کے خلاف بولنے اور بولنے والوں کو رپورٹ کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔
یہ گروپ فیس بک اور ٹوئٹر سے نسل پرستانہ کمنٹس جمع کرتا ہے اورجیو لوکیشن فیچر سے انہیں پوسٹ کرنے والوں کے مقام کا معلوم کرتا ہے۔اس کے بعد یہ گروپ اس علاقے میں بل بورڈ حاصل کرتا ہے اور کمنٹ کو بل بورڈ پر آوایزاں کر دیتا ہے۔ بل بورڈ پر کمنٹ لگاتے ہوئے یہ گروپ کمنٹ کرنے والوں کے نام اور پروفائل فوٹو کو ہلکا سا دھندلا کر دیتا ہے۔(جاری ہے)
اس گروپ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر نسل پرستی پھیلانے والے سمجھتے ہیں کہ وہ انٹرنیٹ پر کچھ بھی کرتے رہیں گے اور ہم چپ بیٹھے رہیں گے، ایسا نہیں ہوگا۔
وہ ہم سے نہیں چھپ سکتے۔ہم انہیں ڈھونڈھ نکالیں گے۔ برازیل میں سیاہ اور سفید فام دونوں طرح کےلوگ رہتے ہیں۔ شوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی نفرت آمیز پوسٹ بھی کی جاتی ہیں۔ اسی کو سامنے رکھتے ہوئے کریولا نے نسل پرستی کے خلاف لڑائی شروع کی ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.