آگ اور تلواروں سے بال کاٹنے والا انوکھا حجام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 13:16

آگ اور تلواروں سے بال کاٹنے والا  انوکھا حجام

سپین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء): منفرد طریقوں سے بالوں کی کٹنگ تو ہر ایک نے دیکھی ہو گی اور عین ممکن ہے کہ کروائی بھی ہو. لیکن تلوارو ں اور آگ کی مدد سے بال کاٹنے کا تجربہ آج سے پہلے کبھی نہیں کیا ہو گا. سپین سے تعلق رکھنے والے اس انوکھے اور منفرد حجام کا نام البرٹو آلمیڈو ہے جو تلواروں اور آگ کی مدد لیتے ہوئے خواتین کے بال کاٹتا ہے .

(جاری ہے)

اس منفرد لیکن خطرناک طریقے سے بالوں کی کٹائی کے باوجود خواتین البرٹو آلمیڈو کی ہاتھوں کی صفائی سے خصی مطمئن ہیں اور اسی کے پاس آنا پسند کرتی ہیں. اپنے کام سے متعلق بتاتے ہوئے البرٹو کا کہنا تھا کہ حجام زیادہ تر ایک وقت میں ایک طرف سے بال کاٹنے کے عادی ہوتے ہیں جس سے دونوں اطراف کے بالوں کی لمبائی میں فرق رہ ہی جاتا ہے. لیکن تلواروں اور آگ کی مدد سے بال ایک دم برابر ہو جاتے ہیں. البرٹو آلمیڈو کی تلواروں اور آگ کی مدد سے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہو گئی ہے. البرٹو آگ اور تلوار کی مدد سے خواتین کے ہئیر اسٹائل کیسے بناتا ہے آپ بھی دیکھیں: