عامر کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ شائقین پر چھوڑ دیا جائے ، مصباح الحق

منگل 8 دسمبر 2015 13:16

عامر کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ شائقین پر چھوڑ دیا جائے ، مصباح الحق

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے فکسنگ میں سزا یافتہ عامر کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ شائقین پرچھوڑ دیا، انھوں نے کہاکہ اگر لوگ پیسرکو قبول کرنے کیلیے تیار ہیں تو پھر ہم روکنے والے کون ہوتے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اختیار آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہی ہے، اپنے ایک انٹرویو میں ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ انگلینڈ سے محدود اوورز کے فارمیٹس میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس نے عامر کی ٹیم میں واپسی کا معاملہ اٹھایا، جس کی چیئرمین بورڈ شہریار خان نے تائید کی، اس سے ایک بار پھر ماضی میں کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث رہنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

اس بارے میں مصباح نے کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکا اور اب بھی یہی کہوں گا کہ ان کے بارے میں فیصلہ کرنے کا ہمیں کوئی اختیار نہیں، حتمی فیصلہ آئی سی سی اور پی سی بی نے کرنا ہے لیکن اس سے بھی زیادہ یہ شائقین پر منحصر ہے، اگر وہ ان کھلاڑیوں کو قبول کرنے کو تیار ہیں تو پھر ہم روکنے والے کون ہوتے ہیں، ماضی میں بھی ان کے ساتھ کھیل چکے، ہم پروفیشنلز اور کرکٹ کھیلنا ہی ہمارا پیشہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کرکٹرز کی واپسی کا فیصلہ بورڈ اور شائقین پر ہی منحصر ہے۔ آئندہ موسم گرما میں انگلینڈ سے سیریز میں پاکستانی فتح کے امکانات پر مصباح نے کہاکہ اس کا دارومدار تیاریوں پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :