عمر اکمل ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں مشکلات کا شکار

منگل 8 دسمبر 2015 13:19

عمر اکمل ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں مشکلات کا شکار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل آج کل کئی خبروں میں زیر گردش رہنے لگے ہیں۔آئے دن وہ کسی نہ کسی نئے تنازع کا شکار نظر آتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی ٹیم میں کوئی خاص پرفارمنس بھی نظرنہیں آرہی ہے۔انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی وہ کوئی خاص اسکور نہیں بنا سکے۔جس کے باعث ان کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ٹیم میں انہی کھلاڑیوں کوشامل کیا جائے گا جو مستقل مزاجی سے مرفارمنس دیکھائیں گے۔اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں شامل کرنا ان کا کام نہیں ہے اور وہ عمر اکمل کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دے سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ احمد شہزاد، شعیب مقصود اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ کارگردگی میں دیکھانا چاہئے۔