بھارت کی فتح،پاکستانی ٹیم کا گراف نیچے

منگل 8 دسمبر 2015 13:19

بھارت کی فتح،پاکستانی ٹیم کا گراف نیچے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی فتح کا منفی اثر براہ راست پاکستانی ٹیم کی رینکنگ پر پڑاجوتیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دبئی سیریز میں جو شاندار کامیابی حاصل کی تھی وہ پائیدار ثابت نہیں ہوپائی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف0-3 سے کامیابی حاصل کی اور رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی،جبکہ آسٹریلیا کو تیسرے اور پاکستانی ٹیم کو چوتھے نمبر پر جانا پڑا ،بھارت کے پوائنٹس 100 سے110 ہو گئے ہیں جبکہ ٹاپ پر موجود پرو ٹیز کے پوائنٹس بھارت کی جیت کے بعد 114 ہو گئے ہیں۔

پاکستان کی اس عرصے میں مزید کوئی ٹیسٹ سیریز شیڈول میں نہ ہو نے کی وجہ سے پوزیشن مزید نیچے گرنے کا کوئی امکان نہیں۔ سیر یز میں انگلش ٹیم پانچویں ، نیوزی لینڈچھٹے اورویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر براجمان رہی جبکہ آخری دسویں پوزیشن بدستور زمبا بوے کے پاس ہی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :