ڈالر کی قیمت میں‌ایک روپے چالیس پیسے کی کمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 13:19

ڈالر کی قیمت میں‌ایک روپے چالیس پیسے کی کمی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء) : انٹر بنک میں ڈالر تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ چالیس پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 103روپے90 پیسے ہو گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق دو دن میں امریکی ڈالر کی قیمت میں1روپیہ25پیسے کمی ہوئی ہے جبکہ روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تجارتی افراد کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹرنگ کے باعث ڈالر کی قیمت میں مزید75پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قیمت میں20پیسے اضافہ ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت106روپے10پیسے ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی سے پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے بوجھ میں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :