پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پرسوں کھیلا جائے گا

منگل 8 دسمبر 2015 13:29

پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پرسوں کھیلا ..

دبئی۔ 08 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی08دسمبر۔2015ء) پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل جمعرات کو آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اے کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 11 دسمبر، چوتھا 13 دسمبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :