اداکارہ سنگم رانا کے مبینہ قتل کی تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کے سپرد
منگل 8 دسمبر 2015 14:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) اداکارہ سنگم رانا کامعاملہ اب تک کی پولیس تفتیش کے مطابق خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے ‘سنگم رانا مبینہ قتل کیس کی تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کے سپردکردی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ سنگم رانا گزشتہ 7 برسوں سے اسٹیج پراداکاری کررہی تھیں جبکہ ان کی بہن شمع رانا بھی اسٹیج سے وابستہ ہیں ان دنوں دونوں بہنیں الفلاح تھیٹرمیں پرفارم کررہی تھیں۔
سنگم رانا اپنی بہن شمع رانا اورپھوپھی زاد بہن کیساتھ سندرکے علاقے میں رہائش پذیر تھیں۔(جاری ہے)
سنگم راناکی والدہ نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور والٹن کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔اہل خانہ کے مطابق ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب سنگم رانا اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی پولیس پہلے ہی مبینہ خودکشی کی اس واردات پر شکوک کا اظہار کر چکی ہے اور اسی حوالے سے تفتیش کاآغازکرتے ہوئے کیس ہومی سائیڈ یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سنگم رانا کو جس پنکھے سے لٹکاکرخودکشی کادعوی کیاگیاہے۔ اس پنکھے کے ساتھ سنگم راناکے لٹکنے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ پولیس کے مطابق جودوپٹہ خودکشی کیلئے استعمال کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے،اس کوبھی پنکھے کے ساتھ باندھے جانے کے ثبوت نہیں ملے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.