ایشوریا رائے بچن میل اداکاروں کی برابر ی میں کامیاب

منگل 8 دسمبر 2015 14:22

ایشوریا رائے بچن میل اداکاروں کی برابر ی میں کامیاب

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کوانکی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم جذبہ کیلئے بگ سٹارانٹرٹینمنٹ ایوارڈز 2015ء میں بیسٹ ایکشن میل ، فیمیل اداکاروں کی کیٹیگری میں نامزد کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے ساتھ باقی تمام نام مرد اداکاروں کے ہیں جن میں اکشے کمار”گبر از بیک“، ارجن کپور”تیور“، ورون دھون ”بدلہ پور“، اور سیف علی خان”فینٹم “کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے سابق حسینہ عالم نے اپنی فلم جذبہ میں ایک پر اعتماد فوجداری وکیل کا کردار ادا کیا تھا ، جو اپنی بیٹی کے اغواء کے بعد ایک بے یارومددگار اور شکست خوردہ ماں کے روپ میں بیٹی کو بچاتی نظر آتی ہے۔سنجے گپتا کی جذبہ میں عرفان خان ، شبانہ اعظمی اور جیکی شروف نے بھی نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔42سالہ اداکارہ آجکل کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم ”اے دل ہے مشکل “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں