سلمٰی ہائیک کی بیٹی فلاحی ادارے کی مدد کیلئے ”بال “ بڑھانے لگیں

منگل 8 دسمبر 2015 14:26

سلمٰی ہائیک کی بیٹی فلاحی ادارے کی مدد کیلئے ”بال “ بڑھانے لگیں

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء)معروف ہالی ووڈ اداکارہ سلمٰی ہائیک کی بیٹی ویلنٹینا کینسر کے علاج کیلئے بنائے گئے فلاحی ادارے کی مدد کیلئے اپنے سر کے بال بڑھارہی ہیں۔”فریدہ“ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹی کی تربیت کرتے ہوئے اسے مصیبت کے وقت دوسروں کی مدد کرنا خصوصی طور پر سکھایا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ اسی لئے انکی بیٹی کینسر کے مریض بچوں کی مدد کیلئے اپنی ذات سے جڑی چیز کو قربان کرنے کے جذبے سے سرشار ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ میری بیٹی اپنے بال کینسر کے مریض بچوں کیلئے وگ تیار کرنے والی کمپنی کو عطیہ کرے گی۔اداکارہ کی طرف سے اپنی بیٹی کی بڑھے ہوئے بالوں کے ساتھ تصاویر انسٹا گرام پر بھی شیئر کی گئیں۔ واضح رہے اداکارہ خود بھی تباہ حال خواتین کی مدد کرنے والے اداروں کی سلمٰی ہائیک فائڈیشن کے زریعے امداد کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں اداکارہ نے رواں سال اکتوبر کے مہینے میں خواتین کو با اختیار بنانے والی ایک تنظیم میں بطور شریک بانی بھی شمولیت اختیار کی ہے۔ واضح رہے ویلنٹینا سلمٰی ہائیک اور انکے شوہر فرانکوئس ہینری پینلٹ کی اکلوتی اولاد ہیں