امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کا چنئی سیلاب زدگان کے مددگاروں کو خراج تحسین

منگل 8 دسمبر 2015 14:26

امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کا چنئی سیلاب زدگان کے مددگاروں کو خراج ..

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن اور اداکارہ انوشکا شرما کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر چنئی میں سیلاب کی وجہ سے آنے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کی طرف سے بھارتی افواج کو آفت زدہ عوام کی مدد کرنے کیلئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

میگا سٹار نے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹس میں کہاکہ وہ آرمی اور ایئر فورس کے جوانوں کو مصیبت زدہ عوام کی پر خلوص مدد کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔علاوہ ازیں اداکارہ انوشکا شرما کی طرف سے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جہاں ایئر فور س کے جوانوں کو ایک حاملہ خاتون کو طیارے پر سوار کرتے دکھایا گیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آرمی اور ایئر فور س کے جوانوں کے کوناگہانی آفات میں عوام کی مدد کیلئے بار بار آنے پرسلام پیش کرتی ہیں

متعلقہ عنوان :