کراچی : کسٹم حکام کی تاریخ میں سب سے بڑی کارروائی ، 27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 14:29

کراچی : کسٹم حکام کی تاریخ میں سب سے بڑی کارروائی ، 27 کروڑ روپے سے زائد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء) : کسٹم حکام کی تاریخ میں سب سے بڑی کارروائی کی گئی . تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کارروئای کرتے ہوئے 27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا ہے .

(جاری ہے)

کسٹم حکام کے مطابق اسمگل شدہ سامان کی مالیت 27کروڑ،24لاکھ،56ہزار کے قریب ہے جبکہ سامان میں گیارہ ہزار موبائل چارجرز، دو ہزار سے زائد بیٹریز سمیت دیگر سامان بھی موجود ہے. کسٹم حکام نے مذکورہ سامان قبضے میں لے لیا ہے جبکہ متعلقہ حکام کو چوکنا رہنے اور دیگر مال بردار گاڑیوں کی تلاشی لینے کی ہدایت کی ہے.

متعلقہ عنوان :