سنی لیون ”بگ باس“ کے گھر داخل ہونے کیلئے بیتاب

منگل 8 دسمبر 2015 14:30

سنی لیون ”بگ باس“ کے گھر داخل ہونے کیلئے بیتاب

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انھیں اپنی نئی آنے والی فلم ”مستی زادے“ کی تشھیری مہم کیلئے بگ باس کے گھر داخل ہونے کی شدید خواہش ہے۔واضح رہے اداکارہ2011ء میں مقبول ترین رئیلٹی شوکے پانچویں سیزن میں بگ باس کے گھر رہ چکی ہیں۔سنی لیون اب تک بولی ووڈ کی پانچ بولڈ فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں امید ہے آنے والے چند سالوں میں انکے پرستار انھیں صاف ستھری فلموں میں دیکھیں گے۔ مستی زادے کے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی اس فلم میں بھی گزشتہ فلموں کی طرح شہوت انگیز مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔34سالہ اداکارہ نے میڈیا کو بتایاکہ انڈسٹری میں اکشے کمار واحد اے کلاس ہیرو ہیں جنہوں نے ان کو اپنی فلم ”سنگھ از بلنگ“ میں چھوٹے سے کردار کی پیشکش کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں اکشے کمار کے ساتھ وہ چھوٹا سا کردار ادا کرکے بے حد حوصلہ ملا ہے اور وہ اکشے کمار کی تہہ دل سے مشکور ہیں