سنگرام سنگھ نے ”دنگل “میں اداکاری کی پیشکش مسترد کر دی

منگل 8 دسمبر 2015 14:30

سنگرام سنگھ نے ”دنگل “میں اداکاری کی پیشکش مسترد کر دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی آنے فلم ”دنگل“میں اداکاری کی پیشکش کو معروف بھارتی پہلوان واداکار سنگرام سنگھ کی طرف سے مسترد کر دیا گیا ہے۔سنگرام سنگھ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انھیں عامر خان کی فلم دنگل میں چھوٹا سا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ انکا کردا رصرف عامر خان سے ایک کشتی میں ہارنا تھا جو بطور پہلوان ان کے خیال میں درست نہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ عامر خان بہت بڑے اداکار ہیں اور وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے جس قدر سخت محنت کرتے ہیں وہ اس کردار کے ساتھ بھی لازماً انصاف کریں گے۔واضح رہے سپر سٹار دنگل میں لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے ماضی کے معروف پہلوان مہاویر بھگت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔عامر خان کی دنگل آئندہ سال ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی