ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ”سٹارز“ کو بھی گالیاں پڑتی ہیں‘ شاہ رخ خان

منگل 8 دسمبر 2015 14:30

ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ”سٹارز“ کو بھی گالیاں پڑتی ہیں‘ شاہ ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) سپر سٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری اگرچہ سٹار سسٹم پر چل رہی ہے ،تاہم ناظرین اچھی اور بری کارکردگی میں فرق کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔میڈیا کی طرف سے کنگ خان سے پوچھا گیا کہ بولی ووڈ میں سٹار سسٹم کی کیا اہمیت ہے؟ اداکار نے آئی پی ایل (انڈین پریمیئر لیگ ) میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور بہترین کارکردگی کے بغیر آپ کبھی بھی سٹار نہیں بن سکتے۔

(جاری ہے)

اگر آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تو لو گ آپ کو سٹار بھی مانیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی ایک سٹار ہیں لیکن اگر وہ متواتر تین سیریز میں ناقص کارکردگی دکھائیں گے تو ہر کوئی انھیں گالیاں دے گا۔50سالہ اداکار کاکہنا تھا کہ سٹار سسٹم کی اہمیت سے منہ نہیں موڑا جا سکتاتاہم بہترین پرفارمنس کے بغیر سٹار کچھ نہیں ہے۔واضح رہے سپر سٹاربڑی سکرین پر روہت شیٹی کی نئی آنے والی فلم ”دل والے‘ ‘میں اداکارہ کاجل کے ساتھ نظر آئیں گے۔ شاہ رخ خان کی ”دل والے“ رواں سال 18دسمبر کو ملک بھر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :