فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی ٹیم کے چاروں ”بڑوں “ کاشکار مکمل کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 دسمبر 2015 15:14

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی ٹیم کے چاروں ”بڑوں “ کاشکار مکمل کرلیا

ڈھاکہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر- 2015ء) نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی ٹیم کے چاروں ”بڑوں “ کاشکار مکمل کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں اپنی سزا مکمل کرکے کرکٹ میں واپسی کرنے والے 23سالہ محمد عامر نے پہلے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو بولڈ کیا جس کے بعد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں عامر نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو شاندار یارکر پر بولڈ کرکے وسیم اکر م کی یاد تازہ کی ، اس کے بعد انہوں نے قومی ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی کو بولڈ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور آج انہوں نے قومی ٹی ٹونٹی کے سابق کپتان محمد حفیظ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کروا کر قومی کے چارو ں ”بڑے “ کھلاڑیوں کا شکار مکمل کیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کا گرین سگنل دے چکے ہیں جب کہ مصباح الحق نے فاسٹ باؤلر سے متعلق سوال پر فیصلہ شائقین کرکٹ چھوڑ دیا تھا تاہم محمد حفیظ نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں عامر کی وجہ سے کھیلنے سے انکار کیا تاہم شومئی قسمت آج انہیں عامر کا سامنا کرناپڑا جس میں وہ ناکام رہے ۔