داعش عراق اور شام سمیت 25ممالک کے تیار کردہ ہتھیار استعمال کررہی ہے:ایمنسٹی انٹرنیشنل

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 دسمبر 2015 15:29

داعش عراق اور شام سمیت 25ممالک کے تیار کردہ ہتھیار استعمال کررہی ہے:ایمنسٹی ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔08 دسمبر۔2015ء ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ داعش کے زیر استعمال زیادہ تر ہتھیار عراقی فوج کے ہیں جو موصل پر قبضے کے دوران شدت پسند تنظیم کے ہاتھ لگے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق انسانی حقوق کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ ایران ، عراق جنگ کے دوران اسلحے کی بلا روک ٹوک تجارت سے بھی داعش کو فائدہ پہنچا ہے جب کہ داعش کے پاس روایتی قسم کے تین فوجی ڈویژنز بھی موجود ہیں۔ جن میں 40 ہزار سے 50 ہزار جنگجو شامل ہیں۔ داعش عراق اور شام سمیت 25 ممالک کے تیار کردہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :