نیب کی تفتیش اور کارکردگی شفافیت کے اصولوں پر ہو گی، ایف آئی آر کے بعد گیند نیب کی کورٹ سے نکل جاتی ہے،جس نے غلط کام کیا اس کیلئے کوئی معافی نہیں، 2001ء سے 2014ء تک کے تمام کیسز نمٹا دیئے گئے،ریکور ہونے والا پیسہ سندھ حکومت کو واپس کیا جاتا ہے، شہر میں پانی مافیا کے خلاف تحقیقات کریں گے ،جہاں ضروری پڑی واٹر بورڈ کی مدد کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ کوبتا یا ہے کہ ہم آپ کی مدد کیلئے بیٹھے ہیں
ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ کرنل (ر) سراج نعیم کی میڈیا سے گفتگو
منگل 8 دسمبر 2015 16:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ کرنل (ر) سراج نعیم نے کہا ہے کہ نیب کی تفتیش اور کارکردگی شفافیت کے اصولوں پر ہو گی، ایف آئی آر کے بعد گیند نیب کی کورٹ سے نکل جاتی ہے،جس نے غلط کام کیا اس کیلئے کوئی معافی نہیں، 2001ء سے 2014ء تک کے تمام کیسز نمٹا دیئے گئے،ریکور ہونے والا پیسہ سندھ حکومت کو واپس کیا جاتا ہے، شہر میں پانی مافیا کے خلاف تحقیقات کریں گے ،جہاں ضروری پڑی واٹر بورڈ کی مدد کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ کوبتا یا ہے کہ ہم آپ کی مدد کیلئے بیٹھے ہیں۔
وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ سراج نعیم نے کہا کہ اس سال 150 افراد گرفتار ہوئے اور 70 کیس فائل ہوئے تاہم گزشتہ برسوں کے مقابلے میں شکایات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب نے 23 ہزار ایکڑ کی 14 سو ارب روپے کی زمین سے قبضہ ختم کرایا اور جلد ہی سرکاری زمین کھلی نیلامی میں فروخت کی جائے گی۔ڈی جی نیب نے کہا کہ ائیرپورٹ کے اطراف کی زمینوں کے معاملات پر بھی غور کر رہے ہیں، ائیرپورٹ کے اطراف سول ایوی ایشن سے این او سی لازمی قرار دی گئی ہے۔
شہر میں پانی مافیا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سراج نعیم نے کہا کہ اس مافیا کی بھی تحقیقات کریں گے اور جہاں ضرورت پڑی واٹر بورڈ کی مدد کریں گے، جس نے غلط کام کیا اس کیلئے کوئی معافی نہیں ہے بلکہ انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی تفتیش اور کارکردگی شفافیت کے اصولوں پر ہو گی، مجھے آج تک کسی نے کیس درج یا خارج کرنے کے حوالے سے نہیں کہا، ایف آئی آر کے بعد گیند نیب کی کورٹ سے نکل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی سدرن میں ہزاروں ارب روپے کی کرپشن کی گئی، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال تین گنا زائد شکایات موصول ہوئیں، نیب کا سسٹم ایسا ہے کہ گرفتاری میں دس ماہ لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے وزیراعظم نواز شریف سے میری شکایت کی ہے لیکن مجھے ٹرانسفر کی کوئی پرواہ نہیں، میں ایک بریف کیس لے کر آیا تھا اس کے ساتھ واپس چلا جاؤں گا۔مزید اہم خبریں
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.