پاک چین سپیشل سروسز گروپ کی مشترکہ مشقیں شروع ہوگئیں

منگل 8 دسمبر 2015 17:05

پاک چین سپیشل سروسز گروپ کی مشترکہ مشقیں شروع ہوگئیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین08دسمبر۔2015ء) پاکستان اور چین کی سپیشل سروسز گروپ کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مشقیں ”یو آئی فائیو“ چین کے شہر چنگ ٹان جیا میں شروع ہو گئیں ،یہ مشقیں دو ہفتوں(14روز تک) تک جاری رہیں گی ،مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی، یرغمالیوں کو ریسکیو کرنے اور سرچ آپریشن میں مہارت حاصل کرنا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقیں سخت موسم والے چین کے علاقے چنگ ٹان جیا میں شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مشقوں کی افتتاحی تقریب میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاکستان کی اسپیشل فورسز کے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں 2015 دوستی کے سال کے تحت ہو رہی ہیں جن کا مقصد انسداد دہشتگردی آپریشنز ہیں۔مشقوں میں ہاسٹیج، ریسکیو اور سرچ آپریشن سے متعلق کارروائیوں کی تربیت دی جائے گی، مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے گہرے عسکری تعلقات کو مزید بہتر کریں گی۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کے حوالے سے شروع ہونے والی مشقیں دو ہفتوں تک جاری رہیں گی جس کے لئے سخت ترین موسم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :