بنگلہ دیش پریمئر لیگ ،سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ عامر کے ہمراہ کھیلنے سے انکار کرنے والے حفیظ میچ کے دوران عامر کا ہی شکار بنے

حفیظ ایک رن بنا کر عامر کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے ،عامر نے آفریدی سمیت اپنے دو سابق کپتانوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا

منگل 8 دسمبر 2015 17:17

بنگلہ دیش پریمئر لیگ ،سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ عامر کے ہمراہ کھیلنے ..

میر پور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کے ہمراہ کھیلنے سے انکار کرنے والے محمد حفیظ میچ کے دوران عامر کا ہی شکار بنے ،محمد حفیظ صرف ایک رن بنا کر فاسٹ بالر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے ۔ میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب محمد حفیظ نے محمد عامر کی بولنگ کا سامنا کیا، محمد عامر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے محمد حفیظ کو صرف ایک رن پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرادیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے محمد عامر کے ساتھ بنگلہ دیش لیگ کی ٹیم میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے چٹاگانگ وائکنگزکی ٹیم کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کردیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کسی دوسری ٹیم نے انہیں پیشکش کی تو وہ بنگلہ دیشی پریمئر لیگ کھیلیں گے۔بعد ازاں انہوں نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامنائٹس کی ٹیم کے ساتھ معاہد کرلیا تھا۔بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں محمد عامر نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے کہ وہ کپتان شاہد آفریدی ہی نہیں بلکہ اپنے سابق دو کپتانوں مصباح الحق اور اب محمد حفیظ کو بھی آؤٹ کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :