لفظ عدم برداشت خاصا دلچسپ ہے ‘میرے خیال کے مطابق بھارت اس کا شکار ہر گز نہیں

بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر سنی لیون کا انوکھا تبصرہ

منگل 8 دسمبر 2015 17:25

لفظ عدم برداشت خاصا دلچسپ ہے ‘میرے خیال کے مطابق بھارت اس کا شکار ہر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) بھارت میں بڑھتی ہوئی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کی فضاء آجکل بڑی حد تک گرم ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے بولی ووڈ سپر سٹارز شاہ رخ خان اور عامر خان عدم برداشت کے خلاف متنازعہ بیان دینے کی بنا پر شدید تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میڈیا کی طرف سے اداکارہ سنی لیون سے بھی ملک میں بڑھتی ہو ئی عدم برداشت پر اظہار خیال کے لئے کہا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انکے خیال کے مطابق بھارت بالکل بھی عدم برداشت کا شکار ملک نہیں ہے۔ علاوہ ازیں اگر ہندوستان ایسے مسائل سے دوچار ہوتا تو وہ کبھی بھی یہاں نظر نہ آتیں۔پنک ولا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق سنی لیون کا کہنا تھا کہ لفظ عدم برداشت خاصا دلچسپ ہے تاہم انکے خیال کے مطابق بھارت اس کا شکار ہر گز نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :