ایشوریہ رائے بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد

منگل 8 دسمبر 2015 17:25

ایشوریہ رائے بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 دسمبر۔2015ء)بالی وڈ اسٹار اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اسٹار ایوارڈز 2015 میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد ہونے والی واحد اداکارہ بن گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے بچن جنہوں نے 5 بر س بعد سنجے گپتا کی فلم”جذبہ “ سے بالی وڈمیں دوبارہ کام کا آغاز کیا ہے، اسٹار ایوارڈ ز2015میں اسی فلم میں اداکاری کیلئے بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد ہوئی ہیں،اس کیٹیگری میں ایشوریہ رائے کے علاوہ اداکار اکشے کمار فلم ”گبر از بیک “، ارجن کپور ”تیور “ ،ورون دھون ”بدلہ پور “ اور سیف علی خان فلم’ ’فینٹم “ کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔